امبیڈکر یونیورسٹی ڈگری اور پی جی کورسس میں داخلوں کا آغاز
آن لائن رجسٹریشن اور فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 7 اگست مقرر ۔
حیدرآباد، 23 جون، 2026: حیدرآباد: ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے ڈگری (بی اے/بی کام/بی ایس سی) ، پوسٹ گریجویشن (ایم اے/ ایم کام/ ایم ایس سی، ایم بی اے) بی ایل آئی ایس سی، ایم ایل آئی ایس سی، پی جی ڈپلومہ اور مختلف سرٹیفکیٹ کورسز میں تعلیمی سال-2026 کے دوران داخلوں نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ یونیورسٹی حکام نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ متعلقہ کورسس میں داخلوں کے لئے تعلیمی قابلیت، فیس اور دیگر تفصیلات یونیورسٹی ویب سائیٹ www.braouonline.in اور www.braou.ac.in پر دستیاب ہیں۔
تعلیمی سال 2025-26 کے پہلے سال والے طلبہ کو دوسرے سال کی ٹیوشن فیس ادا کرنی ہوگی اور جن طلبہ نے وقت پر فیس ادا نہیں کی ہے وہ بھی 7 اگست سے قبل ٹیوشن فیس آن لائن ادا کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کو مکمل معلومات ، آن لائن رجسٹریشن وغیرہ کے حوالے سے کوئی مشکلات درپیش ہو تو آپ کسی بھی قریبی اسٹڈی سنٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں یا آپ یونیورسٹی کے ہیلپ ڈیسک نمبرات - 7382929570، 040-23680222/333/555 یا 18005990101 پر بھی ربط کرسکتے ہیں۔
ڈگری کے دوسرے اور تیسرے تعلیمی سال 2021-22 سے 2025-26 بیاچ اور پی جی تعلیمی سال 2023-24 سے 2025-26 بیاچ کے طلباء جنھوں نے دوسرے سال میں وقت پر فیس ادا کرنے سے قاصر رہ گئے ہیں تو وہ بھی اس موقع سے استفادہ کرکے فیس ادا کر سکتے ہیں۔

No comments:
Post a Comment